جاپان میں سیمورائی خاکروبوں کے چرچے

جاپان میں روایتی لباسوں میں تیز دھار تلوار سے لڑنے والے سیمورائی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے جبکہ 2018 کے سیمورائی ایک نئے مشن کے ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں اور وہ شمشیر زنی کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی صفائی بھی کرتے ہیں۔ انہیں گومی ہیروئی سیمورائی یا کوڑا جمع کرنے والے سیمورائی کہا جاتا ہے جو جاپانی شہر کیوٹو میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایک جانب تو یہ سڑکوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ساتھ ہی سڑکوں سے فالتو کچرا بھی جمع کرتے ہیں۔ تاہم اب یہ جاپان کے دیگر شہروں تک پھیل چکے ہیں۔ ڈھیلے ڈھالے روایتی جاپانی لباس پہنے سیمورائی جدید ہیٹ اور جوتے پہنتے ہیں لیکن یہ تلوار بازی کے زبردست ماہر ہیں اور انہی کے انداز میں ڈانس کرتے ہیں اور سڑکوں کی صفائی بھی کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے فن میں وہ لوگوں کو شہر صاف رکھنے کی دعوت بھی دیتے ہیں مثلاً وہ گانا گاتے ہوئے کہتے ہیں کہ  یہ کوڑا کس نے پھیلایا؟ اور  کیا انہیں شرم نہیں آتی؟ کے جملے بھی بولتے ہیں۔ اگرچہ جاپان ایک صاف ستھرا ملک ہے لیکن عوامی تہواروں اور میلوں میں یہاں کوڑے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں جنہیں صاف کرنے میں وقت لگتا ہے اور اسی بنا پر سیمورائی خاکروب سامنے آئے ہیں۔ اکثر سیمورائی اپنی کمر پر کوڑے کی ٹوکری لیے بھرتے ہیں اور جہاں سے کچرا نظر آتا ہے وہ اس میں ڈال دیتے ہیں۔ اب لوگ ان سے مانوس ہوچکے ہیں اور پورے جاپان میں سیمورائی خاکروب مشہور ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply