ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو کے بعد اگلا نشانہ باراک اوباما

امریکہ میں سیاسی دنیا کی اعلیٰ سطحی شخصیات کو بھیجے جانے والے پُراسرار ‘سفید پاوڈر’ کے معاملے میں ملک میں الارم دے دیا گیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جے آر کی اہلیہ وینیسا کو سفید پاوڈر بھیجے جانے سے ایک دن بعد واشنگٹن  میں سابق صدر باراک اوباما کے دفتر میں بھی بالکل اسی طریقے سے سفید پاوڈر بھیجا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق لفافے کے اوپر بھیجنے والے کا ایڈریس نہیں  تھا اور  لفافے کے اندر موجود خط میں “تم ایک بھیانک انسان ہو اور اب اسے وصول کرو کہ جس کے تم حقدار ہو” کی عبارت رقم ہے۔

تحقیقی نتائج کے مطابق سفید پاوڈر “مکئی کا نشاستہ ” ہے۔

یہ پاوڈر کل مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 30 منٹ پر بھیجا گیا اور اس وقت باراک اوباما کے دفتر میں موجود ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں معلومات موجود نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ماہِ جنوری سے اب تک واشنگٹن میں اوباما کا دفتر موجود ہے اور وہ خود آفس سے تقریباً ڈیڑھ کلو میٹر کی مسافت پر رہائش پذیر ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مذکورہ دونوں واقعات نے ذہنوں میں 11 ستمبر  کے حملوں سے ایک دن بعد پیش آنے والے اور 5 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے کاربنکل مکتوبات کی یاد تازہ کر دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply