اوور کوٹ

جب کبھی وہ اپنے ماضی میں جھانکتی ہے، اسے ہرگز برا نہیں لگتا کہ اس نے روسی ادب کچھ زیادہ ہی پڑھ لیا تھا۔۔۔
اور اسے انگریزی ادب یا یونانی ڈرامے بھی پڑھنے چاہیے تھے۔۔۔۔۔. یا کیوں اس نے وہ فلمیں دیکھیں۔۔
جن میں اسکی دلچسپی اداکاروں کے تاثرات دیکھنے کی بجائے سب ٹائٹلز دیکھنے کی طرف رہی۔۔۔۔
( مجھے افسوس ہے میں سب ٹائٹل کیلئے کوئی مناسب لفظ ایجاد نہیں کر سکا، لیکن یقین کریں میں ایسا بہت جلد کر لوں گا )۔۔.
آج بھی وہ اس تلخ دن کو یاد کرنا نہیں چاہتی جب اپنے دوست کیساتھ افئیر توڑنے کے دن، ۔۔۔۔
خود کو پر سکون دکھانے کے باعث وہ۔۔۔
اوور کوٹ پہن کر گئی، اور۔۔۔
اسی دن بہت زیادہ گرمی پڑی تھی۔

Facebook Comments

جنید عاصم
جنید میٹرو رائٹر ہے جس کی کہانیاں میٹرو کے انتظار میں سوچی اور میٹرو کے اندر لکھی جاتی ہیں۔ لاہور میں رہتا ہے اور کسی بھی راوین کی طرح گورنمنٹ کالج لاہور کی محبت (تعصب ) میں مبتلا ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply