اقوال آزاد

1-ہمیشہ خوش رہو۔۔۔۔اس لیئے نہیں کہ تمہارے پاس سب کچھ اچھا اور خوبصورت ہے بلکہ اس لیئے کہ تمہیں سب کچھ اچھا اور خوبصورت نظر آتا ہے،یا تم سب کچھ اچھا اور خوبصورت دیکھ سکتے ہو۔
2-اہم یہ نہیں کہ منزل کیا ہے؟ کیسی اور کہاں ہے؟۔۔۔اہم یہ ہے کہ تمہارا سفر کیسا ہے؟اورکتنا ہے؟اور کہاں سے شروع ہورہا ہے؟یعنی منزل بعد میں مگر اول اہم سفر ہے۔
3-زندگی میں سیکھو ہر ایک سے مگر تقلید اور پیروی کسی کی مت کرو،ماسوائے عزت مآب حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس کے۔
4-احتیاط لازم ہے کہ تم کس پر اعتبار کرتے ہو؟یاد رکھنا کبھی شیطان بھی فرشتہ تھا اور نفس کی پیروی فرشتہ صفت کو بھی شیطان صفت بنا سکتی ہے۔
5-زندگی کی سب سے بہترین چیز وہ ہے جو اصل میں کوئی چیز نہیں۔بہترین چیزوں کے پیچھے بھاگنا ترک کرو کہ وہ صرف وقت کا زیاں ہے۔احساسات کی فکر کرو اور خوش رہو۔
6-تم کبھی کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتے جب تک تمہارے دماغ اور دل میں یہ بات جذب رہے گی کہ”لوگ کیا کہیں گے “؟اگر تم زندگی میں کچھ بھی حاصل کرنا چاہتے ہو تو اس سوال نما فقرے سے آج ہی جان چھڑوالو ورنہ یہ سوال اٹھانےوالے سستے لنڈے کے دانشور بے شمار ملیں گے جو تمہیں نقطہ آغاز سے ہی آگے ہلنے نہیں دیں گے۔
7-بیشک عزت ایک درخت ہے جس کا پھل سب کو میسر آتا ہے اگر ہر کوئی اس کو پانی ڈالے۔یعنی اگر دوسرے کو عزت دو گے تو بدلے میں بھی خوب پاؤ گے۔۔۔

Facebook Comments

بلال شوکت آزاد
بلال شوکت آزاد نام ہے۔ آزاد تخلص اور آزادیات قلمی عنوان ہے۔ شاعری, نثر, مزاحیات, تحقیق, کالم نگاری اور بلاگنگ کی اصناف پر عبور حاصل ہے ۔ ایک فوجی, تعلیمی اور سلجھے ہوئے خاندان سے تعلق ہے۔ مطالعہ کتب اور دوست بنانے کا شوق ہے۔ سیاحت سے بہت شغف ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply