• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • ہلال دیکھ کر مہینے کی ابتداء اصل حکم ہے (حصہ دوم) ۔۔۔ احسن سعید

ہلال دیکھ کر مہینے کی ابتداء اصل حکم ہے (حصہ دوم) ۔۔۔ احسن سعید

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سورج اور چاند دونوں کے اوقات آج کل بدیہات میں سے ہیں۔ اس پر عمل ہی مناسب ہے۔ نیز حکم دیکھنے کا ہے، بھیڑ چال میں دوسرے کسی کی بھی اتباع کا نہیں کہ اگر ایک ریاست غلط کرے تو آپ بھی ان کی طرح غلط کریں۔ آپ کے ذمے اپنی حکومت کی اتباع ہے اور وہی ذمے دار ہیں۔ ان کی مخالفت میں اپنا نجی نظام بنایا جانا میرے نزدیک بغاوت کے برابر ہے۔ آپ نہ افغانستان نہ ایران نہ ہی سعودیہ کے حکم کے تابع ہیں۔ یہی شرعی حکم ہے۔ ہاں اگر ریاض، کابل یا تہران ہمارے امیر شرعی ہیں تو سو بسم اللہ لیکن برائے مہربانی پنجابی کا طعنہ مت دیں اور نہ ہی سنیت، شیعیت، بریلویت موضوع بحث بنائیں۔ علم آپ کی میراث ہے آپ سب اہل ایمان کی. اسے لازماً حاصل کریں۔ 

اب بات ہو جائے تحقیق کی۔ 14 جون 2018 کو دنیا کے چیدہ چیدہ شہروں میں رؤیت ہلال کے امکانات کیا تھے؟ جبکہ ہلال کے دکھائی دینے یا نہ دینے کی وجہ، جو عام آدمی کو سمجھ آجائے، آخر میں عرض کی ہے۔ (کوشش یہ ہے کہ مشرق، مغرب، شمال جنوب سب کا احاطہ ہو جائے)۔ 

کوالالمپور میں غروب آفتاب کے وقت چاند 7 ڈگریز پر تھا۔ نتیجہ: رؤیت ممکن نہیں۔ 

سڈنی میں غروب آفتاب کے وقت چاند 5 ڈگریز پر تھا۔ نتیجہ: رؤیت ممکن نہیں۔ 

اسلام آباد میں غروب آفتاب کے وقت چاند فقط 5 ڈگریز بلند تھا۔ نتیجہ: رؤیت ممکن نہیں۔ 

پشاور میں غروب آفتاب کے وقت چاند فقط 6 ڈگریز بلند تھا۔ نتیجہ: رؤیت ممکن نہیں۔ 

کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند 7 ڈگریز پر تھا۔ نتیجہ: رؤیت ممکن نہیں۔ 

ماسکو چاند میں غروب آفتاب سے پہلے ڈوب چکا تھا۔ نتیجہ: رؤیت ممکن نہیں۔ 

مکہ غروب آفتاب کے وقت چاند 9 ڈگریز پر تھا۔ نتیجہ: رؤیت ممکن نہیں۔ 

کولمبو میں غروب آفتاب کے وقت چاند8 ڈگریز پر تھا۔ نتیجہ: رؤیت ممکن نہیں۔ 

جوہانسبرگ میں غروب آفتاب کے وقت چاند 9 ڈگریز پر تھا۔ نتیجہ: رؤیت ممکن نہیں۔ 

لندن غروب آفتاب کے وقت چاند 4 ڈگریز پر تھا۔ نتیجہ: رؤیت ممکن نہیں۔ 

کیلگری میں غروب آفتاب کے وقت چاند 7 ڈگریز پر تھا۔ نتیجہ: رؤیت ممکن نہیں۔ 

ٹورونٹو میں غروب آفتاب کے وقت چاند 9 ڈگریز پر تھا۔ نتیجہ: رؤیت ممکن نہیں۔ 

نیو یارک میں غروب آفتاب کے وقت چاند 9 ڈگریز پر تھا۔ نتیجہ: رؤیت ممکن نہیں۔ 

براسیلیا ( برازیل کا دار الحکومت) میں غروب آفتاب کے وقت چاند 13 ڈگریز پر تھا۔ نتیجہ: رؤیت مشکل ہی تھی۔

اہم نوٹ:

نئے چاند کی پیدائش کا مطلب ہے کہ زمین چاند اور سورج ایک سیدھ میں ہیں اور چاند مکمل اندھیرے میں۔ اس چاند کی پیدائش سے ہلال مراد نہیں۔

نتیجہ: رؤیت ممکن نہیں۔ اہل سعودیہ اسی پر عمل کرتے ہی کہ چاند کی پیدائش سے اگلا دن وہ پہلی مان لیتے ہیں حقیقت روئیت کا کوئی اعتبار نہیں کیا جاتا اور یہی وجہ فساد ہے۔ اللہ کی کتاب میں ہے یسلونک عن الاھلہ قل ھی مواقیت للناس والحج اور صومو لرؤیتہ و افطروا لرؤیتہ۔ 

نوٹ: ہلال کے نظر آنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ پیدائش کے بعد اس کی عمر کم از کم 24 گھنٹے ہو چکی ہو۔ اس کے علاوہ یہ بھی یاد رکھیں کہ چاند سورج سے کم از م 42 منٹ بعد غروب ہو تو امکان ہے ورنہ صرف 1 منٹ کم پر نظر نہیں آئے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

آخر میں ایک بات پھر عرض ہے کہ اپنے ملک میں دوسروں کی اتباع فساد ہے گریز کریں۔ 

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply