• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کو وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 جون تک مہلت

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کو وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 جون تک مہلت

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنے خلاف نیب ریفرنسز کی پیروی کی غرض سے وکیل مقرر کرنے کے لیے 19 جون تک کی مہلت دے دی۔جج محمد بشیر نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔  سماعت کے آغاز پر جج محمد بشیر نے نواز شریف سے استفسار کیا کہ آپ کو دوسرا وکیل رکھنا ہے یا خواجہ حارث کو ہی کہا ہے؟ ساتھ ہی جج نے کہا کہ ابھی تک خواجہ حارث کی کیس سے دستبرداری کی درخواست منظور نہیں کی گئی۔ جس پر نواز شریف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ اتنا آسان فیصلہ نہیں، ایک وکیل نے کیس پر 9 ماہ محنت کی ہے۔ خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں کہہ دیا تھا کہ وہ ہفتہ، اتوار کو کام نہیں کریں گے، ہم تو روز لاہور سے آتے ہیں اور سحری کرکے عدالت کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔ اب کیا24/7 کیس چلانا ہے؟ کیا ایسی کوئی اور مثال ہے؟ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس میں 100 کے قریب پیشیاں ہو چکی ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply