• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہندویاتریوں کی پاکستان آمد

مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہندویاتریوں کی پاکستان آمد

:لاہور کے واہگہ بارڈر پر متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستانی ہندو رہنماؤں نے بھارتی مہمانوں کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنیوالے 89  ہندو یاتری شری کٹاس راج میں شیوراتری کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔  پاکستان نے بھارتی ہندو یاتریوں کو 20 سے 25 دسمبرتک کا ویزا جاری کیا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں مختلف مذاہب کے ماننے والےاپنے مذہبی عقائد اورآزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔  بھارت سے آنیوالے ہندو یاتریوں نے کہا انہیں پاکستان آکر جوعزت ،احترام ملتا ہے وہ ہمیشہ یار رکھتے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کرے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پارٹی لیڈر سنجیو کمار ودیگر کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان آکر جو عزت و احترام ملتا ہے وہ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔, ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد نے بتایا کہ مہمانوں کی سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور اس ضمن میں چیرمین بورڈ نے خصوصی احکامات جاری کر رکھے ہیں ,بورڈ ترجمان کے مطابق یاتری ایک روز لاہور میں قیام کرنے کے بعد 21  دسمبر کو کٹاس راج مندر چکوال روانہ ہونگے جہاں 22 دسمبر کو شیوراتری کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply