رمضان آفر

رمضان کا چاند نظر آتے ہی میں نے بازار کا رخ کیا۔
بازار میں معمول سے زیادہ رش لگا تھا۔
میں نے ایک کریانے کی دکان سے ایک کلو چینی خریدی ۔
چینی کے نرخ میں دس روپے بڑھ چکے تھے۔
سبزی فروش سے سبزی خریدی تو سبزیوں کی قیمتیں دگنا ہو چکی تھیں ۔
پھر ایک پھل فروش کے پاس پھل خریدنے گیا ،پھلوں کے دام آسمان کو چھو رہے تھے۔
میں بنا پھل خریدے مایوس گھر کو لوٹ رہا تھا۔
کہ اچانک میری نگاہ پیپسی کے اشتہار میں پڑی۔
رمضان آفر میں پیپسی کی قیمت دس ورپے کم ہوچکی تھی۔

Facebook Comments

شاہد شاہ
سو لفظی کہانیاں اور مکالمہ لکھاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply