اگر بال جھڑ رہے ہیں تو آپ میں اس چیز کی کمی ہے

جب اچھے بھلے خوبصورت بال خزاں کے سوکھے پتوں کی طرح جھڑنے لگتے ہیں تو اکثر لوگوں کو مارے پریشانی کے سمجھ نہیں آتی کہ کیا کریں اور کدھر جائیں۔ ایسے میں کوئی خاص تیل سر میں رگڑتا ہے تو کوئی مہنگی گولیاں پھانکتا ہے، مگر ان بنیادی اسباب کی جانب کم ہی توجہ کی جاتی ہے جو بال گرنے کی اصل وجہ ہوتے ہیں۔

سائنسی ماہرین کہتے ہیں کہ بالوں کے گرنے کی دو اہم ترین وجوہات تھائیرائڈ ہارمون کی گربڑ اور آئرن کی کمی ہے، اور ان دو مسائل کو حل کر کے بالوں کے گرنے کا مسئلہ بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ تھائیرائیڈ گردن کے سامنے والے حصے میں واقع ایک گلینڈ ہے جو تھائیرائیڈ ہارمون پیدا کرتا ہے۔ اس ہارمون کی کمی کی وجہ سے بال گرنے کا مسئلہ پید اہو جاتا ہے۔ اگر آپ کسی اچھے ماہر صحت سے مشورہ کریں تو وہ تھائیرائیڈ ہارمون میں کمی کا پتہ چلاسکتا ہے اوراس کمی کو پور اکرنے کے لئے ادویات یا سپلیمنٹ بھی تجویز کرسکتا ہے۔

آئرن کی کمی بال گرنے کی دوسری اہم وجہ ہے۔ آئرن کی کمی سے بچنے کے لئے آپ کو سرخ گوشت، ہرے پتوں والی سبزیاں خصوصاً پالک، اور اسی طرح مچھلی او ردالوں وغیرہ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔ آئرن کی طرح ہی کچھ اور معدنیات بھی بالوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔ ان میں زنک، آیوڈین اور سلینیم اہم ہیں۔ ان کا حصول غذا سے یا بصورت دیگر فوڈ سپلیمنٹ سے یقینی بنانا چاہیے۔

بال گرنے کی دیگر عمومی وجوہات میں سے ذہنی دباﺅ اور پریشانی بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔ ذہنی دباﺅ سے بچنے کے لئے جہاں مثبت طرز فکر اور سرگرم طرز زندگی ضروری ہے وہیں باقاعدہ ورزش بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

اگر آپ کو ہاضمے کے مسائل کا سامنا ہے تو اس کا بالواسطہ تعلق بھی آپ کے بالوں کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ بالوں کی صحت کے لئے ضروری ہے کہ آپ کا ہاضمہ درست طور پر کام کرے۔ لہٰذا مرغن غذاﺅں کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ کوشش کریں کہ سادہ اورزودہضم غذائیں استعمال کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بالوں کی صحت کے لئے متوازن خوراک بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ اگرچہ عمومی طور پر آپ کی خوراک میں کاربوہائیڈریٹ نسبتاً کم اور پھل و سبزیاں زیادہ ہونی چاہئیں، لیکن اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ اچھی قسم کی چکنائی اور پروٹین بھی آپ کی غذا کا لازمی حصہ ہو۔ اسکے لئے ضروری ہے کہ آپ خشک میوہ جات، مرغی اور مچھلی کو اپنی غذا کا باقاعدہ حصہ بنائیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply