چیونٹی کی شکل والے شہابیہ سے شعاعوں کا اخراج

سائنس دانوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ خلائی چیونٹی کہلانے والے شہابیے دو غیر مانوس لیزر شعاعیں خارج کر رہے ہیں جو زمین تک بھی پہنچ رہی ہیں۔ یورپین سپیس ایجنسی کے ماہرینِ فلکیات  نے کہکشائوں کے جھرمٹ میں ستاروں کے دوہرے نظام کا مشاہدہ کیا جس میں چیونٹی کی شکل والے شہابیہ  میں موجود دو ستاروں سے غیر مانوس اور غیر معمولی لیزر شعاعوں کو نکلتے دیکھا گیا ، جو زمین کی سطح پر پڑتی نظر آتی ہیں۔ رنگ اور روشنی کا یہ منظر نہایت دلکش دکھائی دیتا ہے۔ ماہنامہ سائنسی جریدے دی رائل ایسٹرو نومیکل سوسائٹی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ مختلف گیسوں پر مشتمل چیونٹی کی شکل والی شہابیہ  سے دو طرح کی لیزر شعاعیں نکلتی ہیں۔ یہ لیزر شعاعیں غیر معمولی ساخت رکھتی ہیں اور اس سے قبل خلا میں ایسے مناظر دیکھنے کو نہیں ملے تھے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply