• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ممبئی حملہ بیان،نوازشریف کیخلاف کارروائی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

ممبئی حملہ بیان،نوازشریف کیخلاف کارروائی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد:ممبئی حملے سے متعلق بیان پراسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف کارروائی کی درخواست  پردرخواست گزارکا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے ممبئی حملے سے متعلق بیان پرسابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف کارروائی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزارکی جانب سے بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

بابراعوان نے کہا کہ نوا زشریف نے اپنے حلف سے غداری کی ہے، یہ آئین شکنی کا معاملہ بھی ہے،نواز شریف کے 12 مئی کے بیان کو بھارت نے پاکستان کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے اعتراف کے طور پر لیا۔

بابراعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ ریاست مخالف بیان پر سابق وزیراعظم کیخلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار نے کہا کہ پیمرا کو  نواز شریف کی تقاریرنشرکرنے پرپابندی کا حکم دیا جائے۔

جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ کیا عدالت نوازشریف کی لائیوتقاریرپرپابندی لگا سکتی ہے۔

جس پر بابراعوان نے کہا بانی ایم کیوایم کےمعاملے میں عدالت ایسی پابندی لگا چکی ہے۔

نواز شریف کی تقاریر پر پابندی سے متعلق جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ پیمرا کے قانون کا جائزہ لے کرحکم جاری کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے دلائل سننے کے بعد نواز شریف کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیااور سماعت ملتوی کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply