اس عام خیال کے برعکس کہ معاشرتی زندگی میں بعض مرد سب سے زیادہ گالیاں دیتے اور قابل اعتراض گفتگو کرتے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ معاشرتی زندگی کی اس دوڑ میں بھی خواتین آگے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق گزشتہ20سال کے دوران خواتین مردوں کے مقابلے میں گالی کے لئے انگریزی میں نازیبا لفظ مردوں سے زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ سروے کے لئے 376افراد سے کئی گھنٹوں تک گفتگو کی گئی تو پتہ چلا مرد ہر10لاکھ الفاظ کے دوران گالی 540بار دیتے ہیں مگر اتنے ہی الفاظ کے بعد خواتین 546بار گالیاں دیتی ہیں۔ پروفیسر ٹونی مگزی کے مطابق گالیوں کے لیے انگریزی لفظ کا استعمال مردوں کی جانب سے 80دہائی میں خواتین پررعب دکھانے کے لئے شروع کیا گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ مرد اس دوڑ میں پیچھے رہ گئے اور اب خواتین انگریزی لفظ کا استعمال زیادہ کرتی ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں