دوہفتے میں جوہری تجربے کی سائٹ کے خاتمے کا اعلان

پیانگ یانگ: برف پگھلنے لگی۔ حریف حلیف بننے لگے۔ امریکا اورشمالی کوریا میں سرد مہری کے خاتمے کا آغازہوگیا۔ شمالی کوریا نے دوہفتے میں جوہری تجربے کی سائٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

شمالی کوریا کے ترجمان کے مطابق تئیس سے پچیس مئی کے دوران  جوہری تجربے کی سائٹ کے خاتمے سے متعلق  ٹیکنیکل اقدامات کیے جائیں گے۔

سائٹ کے خاتمے کا اعلان ایسے موقع پرسامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورشمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن میں ملاقات کی تاریخ بھی سامنے آچکی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گزشتہ مہینے جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا مئی میں جوہری ہتھیاروں کے تجربے کی سائٹ کو بند کرے گا۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹر کے ذریعے کم جونگ اُن سے بارہ جون کو سنگاپور میں ملاقات کا شیڈول بتاچکے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply