رٹا ہوا سبق

ہمیشہ سچ بولنا چاہیے ۔۔۔ کیونکہ سچ ایک بار جھوٹ بار بار۔
قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔۔۔
کیونکہ اچھا شہری بننے کے لیے قانون کا احترام ضروری ہے۔
اپنے نوکروں کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے۔۔۔
ان سے بات کرتے وقت ڈانٹ ڈپٹ سے اجتناب کرنا چاہیے۔
وقاص نے بچوں کو آج کی اچھی بات بتائی!
گھر جاتے ہوئے جلدی پہنچنے کے لئے وقاص نے سگنل توڑنا ہی ضروری سمجھا۔۔۔
پولیس والے نے روکا تو چالان سے بچنے کے لیے جھوٹ کو ہی وسیلہ جانا،
اور گھر جا کر صفائی ٹھیک نہ کرنے کی پاداش میں ماسی کو نوکری سے نکال دیا!!!

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply