• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حضرت عیسی کی دنیا میں واپسی شروع ہو چکی ہے: ایک ماہر الاعداد کا دعوی

حضرت عیسی کی دنیا میں واپسی شروع ہو چکی ہے: ایک ماہر الاعداد کا دعوی

ڈیوڈ میڈ نامی ماہر کا کہنا ہے کہ مقدس انجیل کے ایک 12:1-2 کے اقتباس  کو دیکھا جائے تو 23اپریل کو سورج اور چاند، سنبلہ میں ہوں گے اور مشتری بھی جو کہ مسیحاکی نمائندگی کرتا ہے

قیامت کے متعلق نام نہاد کاہنوں کے سینکڑوں سازشی نظرئیے اور پیش گوئیاں پہلے بھی منظرعام پر آ چکی ہیں اور اب علم الاعداد کے ایک ماہر نے اس حوالے سے ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ دنیا میں کھلبلی مچ گئی۔

  خبر کے مطابق، ڈیوڈ میڈ نامی ماہر کا کہنا ہے کہ ’’انجیل  کےاقتباس12:1-2میں لکھا ہے کہ ’جنت میں ایک بڑی علامت ظاہر ہوئی ایک خاتون، جس نے سورج کا لباس پہن رکھا تھا اور اس کے پاؤں چاند پر تھے اور اس کے سر پر 12ستاروں کا ایک تاج تھا۔

 وہ حاملہ تھی اور زچگی کے درد سے رو رہی تھی۔

ڈیوڈ میڈ کہنا ہے کہ ’’انجیل کے اس اقتباس  کو دیکھا جائے تو 23اپریل کو سورج اور چاند، سنبلہ میں ہوں گے اور مشتری بھی جو کہ مسیحاکی نمائندگی کرتا ہے۔

 اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آج کے دن سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی واپسی کا وقت شروع ہو گیا ہے۔

اسی  اقتباس کے نمبر 12:1-2 سے یہ پتہ بھی چلتا ہے کہ آج سے شروع ہونے والے اس وقت کا اختتام رواں سال 23نومبر کو ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈیوڈ میڈ کے اس دعوے نے دنیا میں ہلچل تو مچا رکھی ہے تاہم ماہرین فلکیات نے یہ کہہ کر اس کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے کہ سورج، چانداور مشتری ہر 12سال بعد اس  دور  میں آتے ہیں چنانچہ یہ کوئی انوکھا واقعہ نہیں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply