• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ن لیگ،ایم ایم اے کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

ن لیگ،ایم ایم اے کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)  اور متحدہ مجلس عمل کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی،سابق صدر آصف زرداری نے بھی شرکت کی حامی بھرلی۔

مسلم لیگ (ن)اورمتحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) نے انتخابات میں شکست کے بعد  مرکز میں بھرپور اپوزیشن کا فیصلہ کرلیا۔

انتخابات میں شکست کے بعد ن لیگ کی قیادت سر جوڑکر بیٹھ گئی،لاہور میں شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں حکومت بنانے کی کوشش کا فیصلہ کیا گیا۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

احسن اقبال نے لیگی ارکان کو اسمبلی میں کالی پٹیاں باندھ کر حلف لینے کا مشورہ بھی دے ڈالا جبکہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مینڈیٹ اتنی آسانی سے ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

دوسری جانب ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی الیکشن نتائج مسترد کردیئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، پورا الیکشن کالعدم قرار دلواناچاہتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply