بیلجئم کے ساحل پر مٹی کے شاہکاروں کا راج

بیلجئم کے ساحل پر دنیا کے سب سے بڑے مٹی کے شاہکاروں کا فیسٹیول شروع ہوگیا ، جس کیلئے آرٹسٹوں نے ساحلی ریت پر دیوقامت مجسمے اور نقش و نگار بکھیر دیئے جو ڈزنی اور دیگر ہالی وڈ فلموں کے کرداروں پر مشتمل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 34 فنکاروں نے چار ہفتے لگاتار محنت کر کے چھ ہزار ٹن مٹی سے کئی شاہکار تشکیل دے ڈالے ، جنہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جارہا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق اس فیسٹیول کیلئے 150 سے زائد شاہکار تیار کئے گئے ہیں جبکہ یہ فیسٹیول ستمبر تک جاری رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply