ہمارے کامریڈز اٹھائےگئے ہیں ۔۔

جبر کی رسم جاری ہے۔۔ آج مزید چار کامریڈ، کامریڈ فارس راج، کامریڈ یاسر ارشاد، کامریڈ شے رضائی اور کامریڈ جلال جان کراچی پریس کلب سے پولیس وردی اور سادہ لباس اہلکاروں نے زبردستی اغوا کر لیے. ریڈ ورکرز فرنٹ کی رہنما کامریڈ انعم کے ساتھ پولیس نے شدید بدتمیزی کی اور مظاہرہ روکنے کی کوشش.

ان کامریڈز کا جرم یہ تھا کہ یہ 22اپریل کو اسی پریس کلب سے PTMکی حمایت میں احتجاج کے بعد اغوا کیے گئے”ریڈ ورکرز فرنٹ” اور “پروگریسو یوتھ الائنس” کے 7کامریڈز، کامریڈ کریم پرھر، کامریڈ زین العابدین، کامریڈ بلال بلوچ، کامریڈ عطا الله خان  آفریدی، کامریڈ آفتاب اشرف، کامریڈ عمر ریاض اور کامریڈ گل باز کی رہائی کے لیے پرامن احتجاج کر رہے تھے. “انقلابی آدرش فرنٹ” ان بزدلانہ ہتھکنڈوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے تمام کامریڈز کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتا ہے.

ہم ہیں اس دور سے انساں کی صداقت کے نقیب

جب کسی حلقہ ء زنجیر میں جھنکار نہ تھی

Advertisements
julia rana solicitors

Save

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply