• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحانات روکنے کا حکم

ملک بھر میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحانات روکنے کا حکم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک بھر میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحانات روکنے کا حکم دے دیا۔

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایف پی ایس سی میں اسلام آباد کا کوٹہ مقرر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن معروف افضل اور دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے ریمارکس دیئے کہ 56سال سے اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن معروف افضل کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نےکہا 5سال میں آپ نے کچھ نہیں کیا،پراسس کو معطل کرتے ہیں پھر دیکھیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت نے ملک بھر میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحانات کا پراسس روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ایف پی ایس سی میں اسلام آباد کا کوٹہ مقررنہیں ہوتا حکم برقرار رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply