مسافر نے بال پوائنٹ سے ایئر ہوسٹس کو یرغمال بنالیا

چین میں ایک مسافر نے دوران پرواز بال پوائنٹ ایئر ہوسٹس کے گلے پر رکھ کر اسے یرغمال بنایا اور جہاز کو لینڈ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ چینی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں بتایا کہ بیجنگ کے لئے اڑان بھرنے والی ایئر چائنہ کی پرواز کو ایک مسافر نے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، مسافر نے پین کو ہتھیار بنا کر ایک ایئرہوسٹس کو یرغمال بنالیا ، جس سے طیارے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر نے ایئر ہوسٹس کو قابو کر رکھا ہے اور اس کی گردن پر پین رکھا ہوا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ابتدائی طور پر ایئر لائن نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کی  بنا پر پرواز کا رخ موڑ کر سینٹرل چائنہ کے صوبہ ہنان کے دارالحکومت زہنگ زیو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارے کی لینڈنگ کے وقت رن وے پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں اور رن وے پر اضافی سیکیورٹی گارڈز تعینات کر دیئے گئے تھے ،تاہم حیران کن طور پر طیارہ لینڈ ہونے کے بعد تمام مسافر بحفاظت باہر گئے، جبکہ ملزم نے ایئر ہوسٹس کو بھی بغیر کسی مطالبے کے چھوڑ دیا۔  مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے، کہ اس نے ایئر ہوسٹس کو یرغمال بناکر فلائٹ دوبارہ لینڈ کرانے کی وجہ کیا تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply