500 ملین ڈالر کون پاکستان کو بھیجنے والا ہے؟

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالر دینے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کورقم نومبر میں موصول ہوجائے گی۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں اسلامک بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا، فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لی جائیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply