ہمارا خطہ

پاکستان میں قدرتی وسائل کی بھر مار ہے۔ معدنیات کی فراوانی ہے۔
چار طرح کے مختلف موسموں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔
طرح طرح کے پھل اور سبزیوں کا مزا لیتے ہیں۔
خدا نے غرض چن کراس خطے کا انتخاب کیا ہے ہمارے لئے۔
ٹیلیویژن پر حکومتی اشتہار چل رہا تھا۔
میں سوچنے پر مجبور ہو گیا۔
قدرتی وسائل ابھی اپنی جگہ محفوظ ہیں۔ معدنیات نکالنے کی زحمت ہم کرنا نہیں چاہتے۔
موسموں کو ہم نے آلودگی سے گندہ کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے۔
پھل اور سبزیاں کیڑے مار ادویات بنانے والی کمپنیوں کے رحم کرم پر ہیں۔
خطے میں اپنے علاوہ کسی اور کو رہنے نہیں دینا چاہتے۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply