تنخواہ و پینشن 15 فیصد بڑھنے کا امکان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ مالی سال 2018-19 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ و مراعات اور پینشن میں اضافے کی اصولی منظوری دیدی ۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پینشن میں 15فیصد تک اضافے کا امکان ہے، صوبوں کی طرز پر وفاقی ملازمین کو یوٹیلٹی الائونس  کی فراہمی کا اعلان بھی بجٹ میں متوقع ہے، پرانے پینشنرز کی پنشن میں 20فیصد اضافہ، گریڈ ایک تا 15کے ملازمین کو مزید ریلیف فراہم کرنے کیلئے انکے میڈیکل الائونس میں 500روپے اضافہ کی تجویز بھی زیر غور ہے، آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں گریڈ ایک تا پندرہ کے ملازمین کیلئے میڈیکل الائونس  1500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر دو ہزار روپے ماہانہ کئے جانے کا امکان ہے، دفتری اوقات کے بعد دیر تک دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو ملنے والے لیٹ سیٹنگ الائونس میں اضافہ کی تجویز بھی زیر غور ہے ، تنخواہوں و پینشن میں اضافہ کی حتمی منظوری بجٹ سے قبل  وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں دی جائیگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply