گردن کا درد دور کرنے کے 8 انتہائی مؤثر طریقے

شماریات کے مطابق بالغ افراد کی آبادی میں 10 فیصد افراد کو مستقل گردن کے درد کی شکایت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ 65 فیصد افراد اپنی زندگی میں گردن کے درد سے ایک دفعہ ضرور دوچار ہوتے ہیں۔ گردن کے درد کی عام وجوہات مشقت کی ذیادتی، لیٹنے اور بیٹھنے کا غلط انداز اور ایک ہی انداز میں دیر تک بیٹھے رہنا ہیں۔

آج ہم آپ کو 8 قدرتی اور آسان طریقے بتائیں گے جن سے گردن کا درد دور کیا جاسکتا ہے۔

برف

گردن کا شدید درد جو طویل عرصے سے لاحق نہ ہو۔ اس پر چُورا کی ہوئی برف کو ایک پلاسٹِک کے بیگ میں ڈال کر 15 منٹ تک رکھیں۔ برف رگوں کو سکیڑ کر مخصوص جگہ پر خون کا بہاؤ کم کر دیتی ہے اس لئے یہ شدید درد اور سوجن میں انتہائی مؤثر ہے۔ البتہ کبھی بھی برف کو براہ راست جلد پر نہیں رکھیں۔

گردن کا دائمی درد

مائیکرو ویو اوون میں چاول یا جو سے بھری کپڑے کی تھیلی دو منٹ تک گرم کریں اور 15 منٹ تک درد کی جگہ پر لگائے رکھیں۔ بہترین نتائج کے لئے یہ عمل صبح اٹھ کر ورزش سے پہلے کریں۔ گرم پانی کے غسل سے بھی گردن کے درد میں آرام پہنچایا جاسکتا ہے۔ نہانے کے پانی میں ایپسم نمک ملائیں۔ یہ نمک پٹھوں کی اینٹھن اور کھنچاؤ کو دور کرتا ہے۔

ہلدی

ہلدی ملا دودھ یا شہد اور ہلدی کی چائے جسم کے کسی بھی حصے سے درد کھینچنے کے لئے پی جاتی ہے۔ گردن میں اینٹھن بھی ہلدی کے استعمال سے دور کی جاسکتی ہے۔

وٹامن بی 12

ان غذائی اجزاء کا استعمال کیا جائے جن میں وٹامن بی 12 کی وافر مقدار موجود ہو۔ یہ وٹامن اعصاب پر حفاظت کی ایک موٹی تہہ بنانے میں مدد دیتا ہے جس کی وجہ سے اعصاب درد کا رد عمل ظاہر نہیں کرتے۔

ورزش

تین حصوں میں کی جانے والی یہ ورزش نہ صرف گردن کا درد دور کرے گی بلکہ گردن کے رگ پٹھوں کو بھی مضبوط بنائے گی۔

٭ گردن اور سر کو دائرے میں گھمائیں۔ یہ عمل تین مرتبہ کریں۔

٭ سر کو پہلے بائیں جانب جس حد تک موڑ سکتے ہیں موڑیں۔ پھر بائیں جانب موڑیں اور یہ عمل بھی تین مرتبہ کریں۔

٭ گردن اور سر کو اوپر نیچے کریں اور یہ بھی تین مرتبہ دہرائیں۔

مساج

مساج اعصاب اور پٹھوں کو پُرسکون کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ ایک اچھا مساج گردن کے درد میں فوراً اور دیرپا آرام پہنچاتا ہے اور گردن میں جمع ہوجانے والے نمکیات کو بھی خارج کرتا ہے۔

ایکیوپریشر

ایکیوپریشر کے یہ چار نقطے گردن کے درد میں جلد آرام پہنچاتے ہیں۔

٭ کندھے پر شانے اور ریڑھ کی ہڈی کے درمیان انگوٹھے یا شہادت کی انگلی سے دباؤ ڈالیں۔ دباؤ نیچے کی سمت جانا چاہیئے اور ذیادہ سخت نہیں ہونا

چاہیئے۔ یہ مساج چار سے پانچ سیکنڈ کیا جائے۔

٭ گردن کے پیچھے گدی کے بیچ میں جو گڑھا موجود ہوتا ہے اس میں انگوٹھے کی مدد سے دباؤ دیں۔ یہ عمل بھی چار سے پانچ سیکنڈ تک کریں۔

٭ انگلیوں کے جوڑ کے پیچھے چھوٹی انگلی اور رِنگ فنگر کے درمیان جو گڑھا موجود ہوتا ہے اس میں انگلی سے ٹھوس دباؤ دیں۔ یہ عمل بھی چار سے پانچ سیکنڈ تک کریں۔

٭ شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے درمیان جو نرم جگہ ہوتی ہے اس میں مضبوطی سے دباؤ دیں۔ یہ مساج بھی چار سے پانچ سیکنڈ تک کریں۔

اٹھنے بیٹھنے کا انداز

گردن کے درد کی شکایت ذیادہ تر دیر تک کمپیوٹر استعمال کرنے اور غلط طریقے سے لیٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ تجویز کیا جاتا ہے کہ جیسے ہی درد اٹھنے لگے فوراً اس کام کو روک دیں جو کرتے ہوئے درد شروع ہوا ہو۔ دو تین دن تک آرام کریں اور اگر پھر بھی درد میں آرام نہ آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اس کے علاوہ اپنے لیٹنے کا انداز تبدیل کریں۔ کمر اور کروٹ کے بل سونا بہترین ہوتا ہے۔ پیٹ کے بل سونے سے گریز کریں۔ حد سے ذیادہ موٹا تکیہ یا ایک سے ذیادہ تکیے استعمال نہ کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

Save

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply