• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کون بنے گا نگران وزیراعظم ؟ حکومت اور اپوزیشن رہنما سر جوڑ کر بیٹھ گئے، قرعہ کس کے نام؟

کون بنے گا نگران وزیراعظم ؟ حکومت اور اپوزیشن رہنما سر جوڑ کر بیٹھ گئے، قرعہ کس کے نام؟

موجودہ اسمبلیاں کچھ ہی ماہ میں اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہو جائیں گی ایسے میں مملکت کو ایک نگران سیٹ اپ کی ضرورت درپیش ہو گیاس سلسلے میں نگران وزیر اعظم سے متعلق مشاورت کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ملاقات کی ہے۔

بدھ کو خورشید شاہ اور شاہد خاقان عباسی کی ملاقات وزیرا عظم ہائوس میں ہوئی، جو ایک گھنٹہ جاری رہی ،نگران وزیراعظم کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی ، وزیراعظم نے بھی اتحادیوں سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ، نگران وزیر اعظم سے متعلق مشاورت کیلئے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسری باضابطہ ملاقات تھی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن لیڈر کو تجویز پیش کی کہ اس بار نگران وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ الیکشن کمیشن میں نہیں جانا چاہیے ، کسی ریٹائر جج کو نگران وزیراعظم کے لیے نامزد نہیں کیا جانا چاہیے ۔ وزیراعظم نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ اپوزیشن بھی نگران وزیراعظم کے لیے ٹیکنو کریٹ یا بیوروکریٹ کا نام تجویز کرے ۔

،اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم کو تجویز دی کہ اسمبلیاں ایک روز پہلے توڑ دیں تاکہ نگران حکومت 60 کے بجائے 90 دن قائم رہے ،اس تجویز کو شاہد خاقان عباسی نے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ 31مئی تک اپنی مدت پوری کرینگے ۔الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے تمام سرکاری بھرتیوں اور ترقیاتی منصوبوں پر پابندی عائد کردی۔

بعدازاں خورشید شاہ سے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور آفتاب شیرپائو کی ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت ہوئی ، شاہ محمود سے ملاقات کے موقع پر نوید قمر اور پی ٹی آئی کی شیریں مزاری بھی موجود تھیں ، خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے رہنمائو ں کو وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا ،وزیراعظم اور اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن اور وزیراعظم نے تاحال نگرا ن وزیراعظم کے لئے کوئی نام تجویز نہیں کیا، دونوں نے مشاورت کے بعد نام دینے کا کہا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ 15 مئی سے پہلے پہلے نگرا ن وزیراعظم کا نام فائنل کر لیں۔

نگران وزیراعظم کے لیے جن ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ان میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، سٹیٹ بنک آف پاکستان کے سابق گورنر عشرت حسین ، ڈاکٹر حفیظ پاشا اور ڈاکٹرشمشاد قابل ذکر ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ نگران سیٹ اپ کے لیے وزیر اعظم کا  قرعہ کس کے نام نکلتا ہے؟

Advertisements
julia rana solicitors london

دریں اثنا ء وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں نگران وزیراعظم کے نام پر غور سمیت اہم قومی امور اور دورہ چین پر کابینہ کے ارکان کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کی فروخت اور ادارے کو گیس کی سپلائی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply