‘دوستی کے لیے پاکستان کو سیکیولر ہونا پڑے گا’

دہلی: چور چوری سے جائے ہیراپھیری سے نہ جائے، بھارتی آرمی چیف نے پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا دوستی کے لیے پاکستان کو سیکیولر ہونا پڑے گا، پاکستان نے خود کو اسلامی ریاست بنا لیا ہے۔

مذاکرات سے راہ فرار ڈھونڈنے والے بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا دوستی کے لیے ہم تو کئی مرتبہ قدم بڑھا چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اتنا ہی نہیں مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی پر بپن راوت کا کہنا ہے کہ بھارت کی پالیسی واضح ہے، دہشتگردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply