سو لفظوں کی کہانی ۔ غیر سیاسی کہانی

آج مملکت الوٹیا میں بہت چہل پہل تھی ۔
ہجوم خلائق تھا جو بڑی امید لے کر شاہی محل کے گرد جمع تھا ۔
تل دھرنے کو جگہ نہ تھی مملکت الوٹیا میں۔
ڈھنڈورچیوں سے ڈھنڈورا پٹوایا گیا اور آج وہ دن آن پہنچا تھا ۔
جوتشیوں نے زائچے بنائے تھے ، نجومیوں نے ستاروں کی چال دیکھ کر پیش گوئیاں کر دیں تھیں
کہ اس بار مملکت الوٹیا کو ولی عہد عطاء ہو گا ، لمحہ لمحہ قیامت تھا ، زنان خانے کا دروازہ کھلا بادشاہ نے کنیز سے پوچھا۔۔
بے بی ہوئی یا بابا۔۔؟
کنیز نے کہا۔۔۔ نہ بے بی نہ بابا۔۔۔ بوبی ہوا ہے۔۔۔

  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply