نواز شریف کا استعفی درکار ہے!

تمام اپوزیشن کو اگر نواز شریف کا استعفی چاہیے تھا تو ساڑھے چار سالوں سے ٹوپی ڈراما کس لئے تھا؟
دھرنا پارٹ ون میں پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن نے ن لیگ کا ساتھ کیوں دیا؟
لاک ڈاؤن میں اپوزیشن غیر جانبدار کیوں رہی؟
اس وقت دیتے نا عمران خان کا ساتھ،
پھر عدالت سجتی ہے،
پیپلزپارٹی نے عدالت جانے سے منع کیا،
باقی سب پہنچے عدالت،
سب نے کہا،
عدالت جو بھی فیصلہ دے گی ،
من وعن تسلیم کریں گے!
تو تسلیم کرلو نا۔۔۔
کیوں تسلیم نہیں کیا جارہا عدالتی فیصلہ؟؟
اصل میں نواز شریف کا استعفیٰ کسی کو درکار نہیں ہے،
سیاست کرنی ہے سب نے،
سب صرف سیاست کررہے ہیں،
حکمرانوں سمت سب تماشا کررہے ہیں،
پاناما کے علاوہ !
ملک میں کوئی مسئلہ ہے؟؟
حکمرانوں کے لئے تو پاناما
رحمت بن کر نازل ہوا ہے،
سب لگے ہوئے ہیں پاناما کے پیچھے۔۔
دہشت گردی ختم؟
ضرب عضب ؟؟
ردالفساد؟؟
نتائج؟؟
فوائد؟
بے روزگاری ختم؟
مہنگائی ختم؟
مردم شماری میں من مانے نتائج حاصل کرنے کی کوششیں جاری۔۔
کسی کو پتا ہے کیا ہورہا؟؟؟
قوم کے مسیحا تو سیاست کررہےہیں ۔۔
پاناما تو ایک فیشن بن کر آیا ہے۔۔
دہشت گردی کے مراکز مدرسوں کو کہا گیا،
اب تو میڈیکل کالجو ں کی لڑکیاں بھی خودکش حملوں میں ملوث پائی جا رہی ہیں ۔۔
لیکن کسے پرواہ ہے؟؟
پاناما پر بات نہ کی تو لوگ غیر مہذب کہیں گے،
میاں صاحب ایک فیتہ کاٹتے ہیں۔۔
کرپشن کا نیا دروازہ کھلتا ہے۔۔
لیکن۔۔۔
یہ اہمیت نہیں رکھتا،
کیونکہ پاناما کور ایشو ہے،
گزشتہ ساڑھے چار سال میں،
کےپی کے ،سندھ،پنجاب،بلوچستان
میں کونسا ظلم ہے جو نہیں ہوا؟
کسی کے کان پر جوں تک رینگی؟؟
کتنے معصوم پاکستانی خود کش حملوں کا شکار ہوئے؟
صوبائی حکومتیں مرکز پرڈالتی ہیں،
اور مرکز اٹھارویں آئینی ترمیم کے پیچھے چھپتا ہے،
لیکن ۔۔۔
سب کچھ جائے پھاڑ میں ،
ہمیں تو سیاست کرنی ہے،
اگر کسی کو حق ہے نواز شریف کا استعفی مانگنے کا تو وہ صرف عمران خان ہے۔
کیونکہ کہ خان روز اوّل سے ایک ہی بات کررہا ہے،
وہ تو اپنے موقف پر درست یا غلط قائم ہے،
اس نے تو اور کچھ تسلیم بھی نہیں کرنا،
اس کو تو کسی اور چیز سے مطلب بھی نہیں،
باقی سب ؟
کل تک نواز شریف کا ساتھ دے رہے تھے،
آج ایسا کیا ہوا کہ۔۔۔
بس۔۔۔نواز شریف کا استعفی درکار ہے!!!

Facebook Comments

راجہ کاشف علی
سیاسی اور سماجی تجزیہ نگار، شعبہ تعلیم سے وابستہ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply