امام مسجد کو سیکورٹی دی جائے

امام مسجد کو سیکورٹی دی جائے
انعام رانا
چترال کی شاہی مسجد کے امام محترم خلیق الزماں نے ایک نیم پاگل شخص، جس نے مسجد میں نبوت کا دعویٰ دوران نماز جمعہ کیا، کو بپھرے ہوئے ہجوم سے بچایا اور پولیس کے حوالے کیا۔
آپ اس موقع پر جوش کے بجائے ہوش سے کام لے کر پورے پاکستان کےہیرو بن گئے ہیں اور اسلام کی اصلی تعلیمات کا پرچار کیا ہے۔
لیکن چترال میں چند شرپسندوں نے امام صاحب کی اس جرات اور ملزم کو موقع پر مارنے نا دینے پر ان کی گاڑی جلا دی اور انکی جان کے درپے ہیں۔
امام صاحب کو سکیورٹی فراہم کی گئی تھی جو اب ہٹا لی گئی ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری اقدامات کرے اور امام صاحب اور انکے اہل خانہ کی حفاظت یقینی بنائے۔
ایسے شخص کو پہنچنے والی ایک خراش بھی اس شدت پسند سوچ کو مضبوط کرے گی جو قانون پر عمل کے بجائے خود سزا دینے پر یقین رکھتا ہے۔

Facebook Comments

انعام رانا
انعام رانا کو خواب دیکھنے کی عادت اور مکالمہ انعام کے خواب کی تعبیر ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply