• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایمنسٹی اسکیم پر توقع سے زیادہ مثبت رسپانس آیا ہے، مشیر خزانہ

ایمنسٹی اسکیم پر توقع سے زیادہ مثبت رسپانس آیا ہے، مشیر خزانہ

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حیرت ہے ماضی میں ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے عمران خان اس کی مخالفت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم پر توقع سے زیادہ مثبت رسپانس آیا ہے جس پر تنقید بلا جواز ہے۔وزیراعظم نے ٹیکس شرح میں کمی اور ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کر دیاان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانا چاہتے ہیں اور 30 مئی سے پہلے ان 20 لاکھ افراد کی فہرست دیتے جائیں گے جو ٹیکس دینے کے قابل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم نے 5 نکاتی ٹیکس اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے اثاثے بیرون ملک ہیں وہ دو فیصد جرمانہ اد کر کے ٹیکس ایمنسٹی سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں جب کہ ڈالر اکاؤنٹ پر 5 فیصد ٹیکس ادا کرکے اسے رکھا جا سکتا ہے۔وزیر اعظم کی ایمنسٹی اسکیم کو پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے مسترد کردیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply