• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہمارا اور اسرائیل کا دشمن مشترک ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

ہمارا اور اسرائیل کا دشمن مشترک ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کا دشمن مشترکہ ہے لیکن مسئلہ فلسطین حل ہونے سے قبل دونوں ممالک کے تعلقات قائم نہیں ہو سکتے۔

امریکی جریدے ٹائم میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کا  کہنا تھا کہ فلسطین اوراسرائیل کو اپنا اپنا وجود برقرار رکھنے کا حق حاصل ہے۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کا دشمن ایک ہے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں لیکن اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے قبل مسئلہ فلسطین کا حل ہونا ضروری ہے۔

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے پُر امن حل کی حمایت کریں گے اور یہ مسئلہ حل ہونے کے اگلے ہی روز اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال ہو جائیں گے اور یہی سب کے لیے بہتر ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایک سوال کے جواب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں مسائل کی جڑ ضرور ہے مگر وہ سعودی عرب کے لیے بڑا خطرہ نہیں ہے، لیکن اگر اس پر نظر نہیں رکھی گئی تو پھر یہ خطرہ بن سکتا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply