• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وسائل فراہم کر دیں 48 گھنٹوں میں لوڈ شیڈنگ صفر ہو سکتی ہے، آئندہ بجلی پیدا کرنیکا انحصار سولر پر ہو گا: وفاقی وزیر

وسائل فراہم کر دیں 48 گھنٹوں میں لوڈ شیڈنگ صفر ہو سکتی ہے، آئندہ بجلی پیدا کرنیکا انحصار سولر پر ہو گا: وفاقی وزیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مطلوبہ مالیاتی وسائل فراہم کر دیں تو 48 گھنٹوں میں لوڈ شیڈنگ صفر ہو سکتی ہے، بجلی بنانا مسئلہ نہیں ہے مہنگے ایندھن کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فساد اور فتنے کا زہر گھولنے والے 2014 میں کامیاب ہوئے تھے نہ اب ہوں گے، آئندہ انتخابات اکتوبر2023 میں ہوں گے، جھوٹ کے علاوہ سابق فسادی حکومت کے پاس کچھ دکھانے کو نہیں ہے، عوام سے نوالہ چھیننے کے علاوہ سابق حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے، گھٹیا زبان استعمال کر کے وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی دکان چمکے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ ہمیں ایک وسیع مینڈیٹ حاصل ہے، پاکستان میں چار سال تک عذاب عمرانی مسلط رہا، ہم اس زہر کے اثرات زائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آج دوپہر دو بجے تک پرائمری شارٹ فال 2 ہزار 275 میگا واٹ تھا، شارٹ فال کی وجہ نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن میں پیدا ہونے والی خرابی ہے، پوری تندہی سے اس خرابی کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کے ساتھ ہی بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مالیاتی بحران بھی ہم بھگت رہے ہیں، سابقہ دور میں قرض میں ایک ہزار 400 ارب روپے کا اضافہ ہوا، وزیراعظم توانائی کے شعبے کیلئے طویل المدتی پالیسی کا اعلان کریں گے، پالیسی کا انحصار مقامی ذرائع پر ہو گا، آئندہ ایک دو سالوں میں ہمارا بجلی پیدا کرنے کا زیادہ انحصار سولر پر ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی کو بھی دیئے جانے والے ووٹ کا احترام سب پر لازم ہوتا ہے، ہمارے باہمی اعتماد کی وجہ سے کابینہ میں کوآرڈینیشن موجود ہے، توانائی کا شعبہ پیٹرولیم اور خزانہ کے بغیر ایک منٹ بھی نہیں چل سکتا،ان تینوں وزارتوں کی آپس میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، پاکستان اس وقت بجلی بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی بنانا مسئلہ نہیں ہے مہنگے ایندھن کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں، تیل و گیس پہلے ہی مہنگے ہو رہے تھے، سابقہ حکومت کو گیس خریدنے پر لرزہ طاری ہوتا تھا، روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے کوئلے کی قیمت میں چار گنا اضافہ ہوا، نئی پالیسی کے تحت امپورٹڈ کوئلے پر چلنے والے پلانٹس میں تبدیلی کی جائے گی، چاہتے ہیں ڈالرز کوئلہ خریدنے کیلئے استعمال نہ ہوں، مقامی کوئلہ بھی استعمال کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرنے کہا کہ بجلی کی موجودہ پیداواری صلاحیت 26 ہزار میگا واٹ ہے جو کافی ہے، اس سے زیادہ بجلی کی ضرورت پڑے تو اس کیلئے متبادل ذرائع موجود ہیں، متبادل ذرائع سے بجلی حاصل کرنے کیلئے مہنگے پلانٹس کو پیٹرول اور ڈیزل پر چلایا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply