• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روسی صدر نے 64 افراد کی ہلاکتوں کے جواز میں 11 جرنیلوں کو بر طرف کردیا

روسی صدر نے 64 افراد کی ہلاکتوں کے جواز میں 11 جرنیلوں کو بر طرف کردیا

روسی صدر ولا دیمر پوتن  نے داخلی سلامتی سے متعلق مختلف اداروں میں فائز 11 جرنیلوں کو بر طرف کر دیا ہے۔

سرکاری قانونی معلوماتی نظام کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اس فیصلے کے مطابق پوتن نے  وزارت داخلہ سے 4، تحقیقاتی کمیٹی سے 5، وفاقی  جیل  سروس سے ایک اور ہنگامی حالات کی وزارت سے  ایک جنرل کو بر طرف کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں  اسی  جواز میں روس کے مختلف علاقوں میں متعین  11 ایڈمنسٹریٹر  نان کمیشنڈ افسران کو  بھی ان کی نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ روسی شہر کیمے روو  میں 25 مارچ کے روز ایک شاپنگ مال میں آتش زدگی سے  بچوں کی اکثریت سمیت 64 افراد  ہلاک ہو گئے تھے۔  جس پر روسی لیڈر  نے  آتشزدگی کے واقع کو  ‘غیر ذمہ داری’ اور  ‘بے پرواہی’ سے تعبیر کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply