گوگل آف لائن صارف تک بھی پہنچ سکتا ہے آرام سے

دنیا کا معروف ترین سرچ انجن گوگل اپنے کسٹمرز کو اس وقت بھی تلاش کر سکتا ہے جب وہ اپنے اینڈرائیڈ فونز کے فنکشن کو بند کر دیتے ہیں ۔ صارفین کی جانب سے لوکیشن سروسز بند ہونے کے باوجود بھی زیادہ تر اینڈرائیڈ سمارٹ فونز لوکیشن سے متعلق معلومات گوگل کو بھجواتے ہیں۔ یہ سب کچھ اس طرح سے ہوتا ہے جب اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے یوزرز گوگل پلے سروس کو استعمال کرتے ہیں ۔ لیکن اس سروس کو بند کرنے کے بعد بھی ان کے موبائل سگنلز گوگل کے پاس جاتے رہتے ہیں۔ اینڈرائیڈ فونز صارف کے اطراف میں موجود سمارٹ فونز سے معلومات اکٹھی کرتے ہیں، جس سے صارف کی لوکیشن معلوم ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد یہ معلومات گوگل کو بھیج دی جاتی ہیں۔ سیٹنگز میں لوکیشن سروسز بند ہونے پر بھی حتیٰ کہ فون میں سم کارڈ نہ ہونے پر بھی سمارٹ فونز یہ معلومات اکٹھی کرتے ہیں اور اس چیز کو روکنے کیلئے کوئی آپشن موجود نہیں۔ دوسری جانب خفیہ طریقے سے لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے سے متعلق گوگل کا موقف ہے کہ یہ سب کچھ اس لئے کیا گیا ،کیونکہ گوگل پیغامات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے ۔ اینڈرائیڈ یوزرز کی نقل و حرکت پر گوگل کے پاس گیارہ ماہ کا ڈیٹا موجود ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply