حاضر حاضر لہو ہمارا

شہر کی مشہور شاہراہوں پر بڑے بڑے بینر آویزاں تھے۔
بینرز پر قائد کی بڑی تصویر کے نیچے قائد کے جانثاروں کی تصویریں بھی چھپی ہوئیں تھیں۔
جان نثاروں کی طرف سے اپنے قائد کے ساتھ وفاداری کا نعرہ بھی جلی حروف میں لکھا تھا۔
جو کہ کچھ یوں تھا۔۔۔”قائد تیرا ایک اشارہ،حاضر حاضر لہو ہمارا”،
اس نعرے کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی تھی۔
قائد تک یہ بات پہنچی تو قائد مسکرا دیے اور ایک ٹھنڈی آہ بھر کر بولے۔۔
کاش یہ لہو اس وقت حاضر ہوتا جب حقیقت میں مجھے اس کی ضرورت تھی۔

Facebook Comments

احمد رضا میاں
کالم نگار، افسانہ نگار، ڈرامہ نگار اور کالمچہ نگار.... احمد رضا میاں نے روزنامہ "دن" سے کالم لکھنے کا آغاز کیا تھا. روزنامہ "ایکسپریس" روزنامہ "طاقت" روزنامہ "مبلغ" اور ہفت روزہ "نوائے کارگر" میں ان کے سو سے زائد کالم "قلم گردی" کے نام سے شائع ہو چکے ہیں. اس کے علاوہ ان کے کالم آن لائن ویب سائٹس "ہماری ویب، پاک نیوز لائیو، راولپنڈی ٹایمز پر بھی پڑھے جا سکتے ہیں. ان کے ٹوئٹر پر مختصر سیاسی اور سماجی حالات پر طنزیہ اور مزاحیہ اظہار خیال کوسوسشل میڈیا پر پذیرائی حاصل ہے. احمد رضا میاں آج کل سو لفظوں کی کہانی کی طرز پر ایک نئے موضوع " کالمچہ " کے نام سے لکھ رہے ہیں. ان کا کالمچہ سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہو چکا ہے .

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply