• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کسان اپنا تین منزلہ گھر 40میٹر پیچھے دھکیلنے میں کامیاب

کسان اپنا تین منزلہ گھر 40میٹر پیچھے دھکیلنے میں کامیاب

چین کے جنوبی صوبے جیان زی میں ایک کسان نے سڑک کے درمیان آنے والے اپنے تین منزلہ گھر کو انوکھے انداز سے 40 میٹر پیچھے دھکیل دیا۔ جائو یپینگ نامی چینی کسان نے 2014 میں اپنا تین منزلہ گھر تعمیر کیا تھا اور ابھی اس میں رہتے ہوئے ایک سال ہی ہوا تھا کہ مقامی میونسپل نے گھر کو گرانے کا نوٹس بھیج دیا۔ میونسپل ادارے کا دعویٰ تھا کہ مذکورہ گھر ایک زیر تعمیر سڑک کے بیچوں بیچ آرہا ہے اس لے گھر کو مکمل طور پر ڈھانا پڑے گا تاہم حکومت اس کے لیے کسان کو زر تلافی ادا کرے گی۔ جائوپینگ نے یہ گھر کثیر رقم خرچ کرکے تیار کیا تھا جس کے لئے اس نے برسوں خواب دیکھے تھے چنانچہ چینی کسان نے اپنے گھر کو ڈھانے سے بچانے کے لئے ہاتھ پائوں مارنا شروع کئے لیکن کوئی حل نہ پاکر مایوس ہوگیا۔ ایک دوست کے مشورے پر ایسی کمپنی سے رجوع کیا جو مختصر فاصلے تک پورے گھر کو کھسکا کر منتقل کرنے کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے میں مشاق ہے۔ کمپنی نے کسان کے گھر کو کھسکانے کے پروجیکٹ پر کام شروع کیا۔ تین منزلہ عمارت ہونے کی وجہ سے مکان کو گھسیٹ کر سڑک تعمیر ہونے کے مقامات سے دور لے جانا ایک مشکل امر تھا،  تاہم کمپنی ایک ہزار لکڑی کے تختوں اور بانسوں کی مدد سے کسان کے مکان کو ڈیڑھ ماہ کی انتھک محنت اور محتاط ٹیکنالوجی کے باعث 40 میٹر تک کھسکانے میں کامیاب ہوگئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply