پاکستان میں نومولود بچوں کی 60 فیصد شرح اموات

پاکستان میں نومولود بچوں کی شرح اموات میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیا۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے نومولود کی پیدائش اور اموات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہیں جن میں نو مولود بچوں کی شرح اموات 60 فیصد تک پہنچ جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔وزارت قومی صحت کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہےکہ 2016 میں 63 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوئی، 4 لاکھ 41 ہزار بچے ایک سال سے پہلے اموات ہوئیں جن میں سے 2 لاکھ 90 ہزار بچوں کی ایک ماہ کی عمر میں اموات ہوئیں۔وزارت قومی صحت کے مطابق بچوں کی قبل از زچگی شرح اموات 40 فیصد ہے، پیدائش کے بعد دم گھٹنے سے بچوں کی اموات کی شرح 21 فیصد ہے جب کہ انفیکشن سے نومولود بچوں کی شرح اموات 18 فیصد ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply