• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پنجاب میں انتخابی معرکے سے قبل ہی شکست قبول کرلی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پنجاب میں انتخابی معرکے سے قبل ہی شکست قبول کرلی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اعتراف کیا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن بہت مستحکم ہے ۔ ایک اخبار کو انٹرویودیتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا مضبوط ووٹ بینک ہے ۔

وہاں نواز شریف کی مقبولیت کی جڑیں گہری ہیں اگر تحریک انصاف کے کارکن یہ سمجھتے ہیں کہ وہ عمران خان کی مقبولیت کو پنجاب میں کیش کرالیں گے تو ایسا نہیں۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ہم نے کے پی کے میں تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا لیکن اس پر عملدرآمد کے حوالے سے پوری طرح کامیاب نہیں ہوئے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہم صوبے میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے، ٹیکنو کریٹس اور قومی حکومت کے قیام کی باتیں غیر سنجیدہ ہیں،جمہوریت کیخلاف کوئی فیصلہ تسلیم نہیں کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پرویز خٹک نے یہ بھی اعتراف کیا کہ تبدیلی کا جو ویژن تحریک انصاف خیبر پختونخوا کےاندر لے کرآئی تھی اس کو سوفیصد عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن)کو ایک بڑی سیاسی طاقت ہونے کی حیثیت حاصل ہے اسے ہرانا کوئی آسان کام نہیں ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply