100 سال میں صحارا کے رقبے میں10فیصد اضافہ

دنیا کا سب سے بڑا صحارا مزید پھیلتا چلا جا رہا ہے اور پچھلے 100سال میں اس کے رقبے میں 10 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔۔ تازہ ترین تحقیق کے مطابق صحارا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے، لیکن یہ مزید پھیلتا چلا جا رہا ہے اور 100سال کے دوران اس کے رقبے میں 10 فیصد کا اضافہ ہو ا ۔ صحارا جنوب کی طرف حرکت کر کے سوڈان اور چاڈ کے ٹراپیکل علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس سے سرسبز علاقے خشک ہو رہے ہیں اور کاشت کاری کے لئے مخصوص زمینیں بنجر ہوتی جارہی ہیں۔ صحارا کا کل رقبہ 92 لاکھ مربع کلومیٹر ہے جبکہ اس میں گزشتہ ایک صدی کے دوران ہونے والا اضافہ پاکستان کے رقبے سے بھی زیادہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply