• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی ولی عہدکی یمن کے شہریوں کیلئے93کروڑ 30لاکھ ڈالر کی امداد

سعودی ولی عہدکی یمن کے شہریوں کیلئے93کروڑ 30لاکھ ڈالر کی امداد

نیویارک:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان یمن  کے شہریوں کی بہتری کیلئے پرعزم ہیں،93کروڑ 30لاکھ ڈالر کی امداد دے دی۔

بدھ کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی  اقوام متحدہ میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات ہوئی،جس میں  شام اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ مشرقی وسطی کے ممالک کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،سعودی عرب اقوام متحدہ کے بانی ممالک میں سے ایک ہے اور وہ ملکی مفاد میں ہرممکن امداد کیلئے تیا رہے۔

محمد بن سلمان نے یمن کیلئے تیرانوے کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی امداد دے دی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جس پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی  امداد رواں سال کی ضرورت کا ایک تہائی حصہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply