کراچی:کراچی میں آج سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ کی گئی ہے،فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔
میٹرک کے جنرل گروپ کا پہلا پیپر صبح 9بجے شروع ہوا،ویجیلنس ٹیمیں میٹرک بورڈ آفس سے روانہ ہوئیں، جنہوں نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
امتحانات میں3لاکھ54ہزار131امیدوارشرکت کریں گے،امتحانی مراکزکےاطراف دفعہ144نافذ، فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند رہیں گی۔
چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے امتخانی مراکز کا دورہ کیا،پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نارتھ ناظم آباد ابراہیم علی بھائی اسکول پہنچے جہاں انہوں نے امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور طالب علموں سے بھی شکایات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔
میٹرک بورڈ انتظامیہ کے مطابق ،77امتحانی مراکز حساس قرار دیئے گئے ہیں، سائنس گروپ کیلئے393 اورجنرل گروپ کیلئے84امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ بھی نہیں کی جائے گی ۔
ایڈمٹ کارڈ یا سینٹر کے حوالے سے معلومات کیلئے ایس ایم ایس سروس کا نمبر 8583 جاری کیا گیا ہے،امیدوار اور اساتذہ ایس ایم ایس سروس کےذریعے معلومات حاصل کرسکتےہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں