قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا انوکھا احتجاج

بجلی کی اووربلنگ کیخلاف تحریک انصاف کے ایم این اے ساجد نواز نے انوکھااحتجاج کیا اور قومی اسمبلی میں بجلی کے بلوں کا ہار اور ٹوپی پہن کر آگئے، عابد شیر علی نے ان کے اس احتجاج کو ٹوپی ڈرامہ قرار دے دیا اور کہا کہ یہ ملک ان لوگوں کیلئے بنا ہے جو بجلی کے بل ادا کرتے ہیں، ساجد قانون سازہیں،انہیں  چوروں کاساتھی نہیں ہوناچاہئے۔  ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت جاری قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب تحریک انصاف کے ایم این اے ساجد نواز گلے میں بجلی کے بلوں کا ہار لٹکا کرایوان پہنچے، انہوں نے بجلی کے بلوں کی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایم این اے ساجد نواز نے کہا کہ بجلی کے جعلی بل بھیجے جاتے ہیں ایسے میٹر جو ہیں ہی نہیں ان کے بل بھی بھیجے جاتے ہیں، انہوں نے اپنے گلے میں 2 کروڑ روپے کے بلوں کا ہار پہن رکھا ہے۔  عابد شیر نے احتجاج کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں یکساں نظام نافذ ہے اور کہیں بھی اوور بلنگ نہیں ہورہی۔ بجلی مفت خوروں کیلئے نہیں ہے یہ ملک ان لوگوں کیلئے ہے جو بجلی کے بل ادا کرتے ہیں، قومی اسمبلی میں یہ ٹوپی ڈرامے نہیں چلیں گے ، بل دیں گے تو بجلی ملے گی ورنہ نہیں۔ عابد شیر علی نے ساجد نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ ڈرامہ وہ بھی کرسکتے ہیں، یہ قانون سازہیں، انہیں چوروں کاساتھی نہیں ہوناچاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply