سپریم کورٹ نے دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی

گزشتہ سماعت پر دانیال عزیز کے وکیل نے توہین عدالت کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے عدلیہ مخالف تقاریر کا ذمے دار میڈیا کو قرار دیا تھا۔

عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ میڈیا سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹنگ کرتا ہے، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ،تقاریر میں کبھی آئینی اداروں کے وقار کو کم کرنے کی کوشش نہیں کی ۔دانیال عزیز نے عدالت سے شوکاز نوٹس واپس لینے کی بھی استدعا کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقاریر پر 2 فروری کوسپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply