• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • احتساب عدالت کےجج کی العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت سے معذرت

احتساب عدالت کےجج کی العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد :مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت میں نیا موڑ آگیا،احتسا ب عدالت کے جج محمد بشیر نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف مزید 2 ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کرلی۔

اس حوالے سے جج محمد بشیر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک خط لکھا تھا، جو اسلام آباد ہائیکورٹ ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا۔

خط میں لکھا  کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کرچکے ہیں،اس لئے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت نہیں کرسکتے،اگر چاہیں تو تبادلہ کردیا جائےکیونکہ نوازشریف کے وکیل نے بھی اعتراض کردیا ہے،ملزم کے اعتراض کے بعد مقدمے کی سماعت کرنا ممکن نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نوازشریف کے وکیل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ درخواست دائر کی گئی تھی کہ احتساب عدالت کے جج ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا چکے ہیں،لہٰذا دیگر ریفرنسز کسی اور عدالت کو منتقل کئے جائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply