5ارب کی کرپشن پر اعزاز چودھری سے تحقیقات کا فیصلہ

نیب حکام نے 5ارب کی کرپشن پر امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری سے تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے باقاعدہ نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ اسلام آباد کے پوش علاقے میں 5ارب روپے مالیت کا پلاٹ اونے پونے داموں روٹس میلنیم سکول کے مالک کو دینے کے اسکینڈل میں اعزاز چودھری کے علاوہ ان کی بیگم بھی ملوث ہیں جواس وقت رپوا کی صدر تھیں جب یہ پلاٹ الاٹ کیا گیا ۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ڈی اے نے یہ پلاٹ لیا تھا، رپوا ایک این جی او ہے جو دفتر خارجہ کے افسران کی بیگمات نے قائم کر رکھی ہے اس تنظیم کے تحت بیگمات نے کرپشن کے نئے جھنڈے گاڑ رکھے ہیں۔ روٹس میلنیم سکول کا مالک سینیٹر راحیلہ مگسی کا داماد ہے جس سے نیب حکام پوچھ گچھ کریںگے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply