• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • علما افغان امن کانفرنس میں شرکت سے گریز کریں، طالبان کی دھمکی

علما افغان امن کانفرنس میں شرکت سے گریز کریں، طالبان کی دھمکی

افغان طالبان نے اسلامی سکالرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے حوالے سے انڈونیشیا میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت سے گریز کریں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے مذکورہ پیشکش پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا، امریکا اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ روز پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا سے مذہبی سکالرزکو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس کا مقصد افغانستان میں مقدس جہاد کو غیرقانونی خوں ریزی قرار دینا ہے، اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودو دو نے رواں برس جنوری میں کانفرنس کی تجویز پیش کی تھی۔ اعلامیے میں طالبان نے سکالرز سے مخاطب ہو کر انہیں خبردار کیا کہ کانفرنس میں شریک ہو کر افغانستان میں غیر مسلم حملہ آوروں کو ان کے مذموم ارادوں کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا نام استعمال کرنے کا موقع فراہم نہ کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply