• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب میں سیکڑوں غیر رجسٹرڈتعلیمی ادارے ،پیسہ کمانے کا ذریعہ

پنجاب میں سیکڑوں غیر رجسٹرڈتعلیمی ادارے ،پیسہ کمانے کا ذریعہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی نئی جاری کردہ فہرست میں پنجاب کے 95 کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے جعلی نکلے جو غیر رجسٹرڈ ہیں۔

ایچ ای سی کی نئی فہرست کے مطابق لاہور کے سب سے زیادہ 31 تعلیمی ادارے غیر قانونی ہیں جبکہ راولپنڈی کے 15 نجی تعلیمی ادارے جعلی ہیں۔

ایچ ای سی کے مطابق فیصل آباد اور ملتان کے 8، 8 تعلیمی ادارے غیر قانونی ہیں جبکہ میاں چنوں کے 4 تعلیمی ادارے غیر قانونی ثابت ہوئے۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان، مظفر گڑھ، گوجرانوالہ، لیہ، ڈی جی خان کے تعلیمی ادارے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ملک کے کُل 157 تعلیمی ادارے غیر قانونی اور جعلی نکلے، طلباء داخلے لینے سے پہلے ایچ ای سی سے رجسٹرڈ تعلیمی ادارے چیک کریں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply