• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی اداکارہ انوشکا شرما پر صارفین ایک بار پھر شدید برہم

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما پر صارفین ایک بار پھر شدید برہم

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئنزشپ 2023 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں انڈین کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد بھارتی اداکارہ انوشکا شرما ایک بار پھر ٹرولنگ کا شکار ہوگئیں۔

لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ کے دوران انوشکا کی سنجیدہ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جب ان کے شوہر ویرات کوہلی 78 گیندوں پر 49 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔

سوشل میڈیا کے متعدد صارفین کو انوشکا شرما کی اہم میچ کے دوران گراؤنڈ میں موجودگی پسند نہیں آئی اور انہوں نے اداکارہ کو ’پنوتی‘ قرار دیا ہے۔

ایک صارف نے ٹویٹ میں لکھا ’پنوتی ہے انوشکا شرما‘ جبکہ ایک ٹویٹ میں لکھا گیا کہ جب بھی یہ (انوشکا) میچ میں آتی ہے کچھ نہ کچھ برا ہوتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صارفین نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے گھر پر رہا کریں اور کسی آیا کے حوالے کرنے کے بجائے اپنے بچے کی خود دیکھ بھال کریں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply