• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جج محمد بشیر کی مدت ملازمت کا معاملہ، سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

جج محمد بشیر کی مدت ملازمت کا معاملہ، سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

جج محمد بشیر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے جب کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ اپنی سفارش حکومت کو بھیج چکی ہے تاہم حکومت نے عدالت کی سمری پر کچھ نہیں کیا۔

سپریم کورٹ نے سیکریٹری قانون کو فوری طلب کرلیا اور کہا کہ سیکریٹری قانون بتائیں سمری پر کیا پیشرفت ہوئی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ تھوڑی دیر تک کیس کی سماعت دوبارہ کریں گے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت 13 مارچ کو پوری ہورہی ہے اور پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں انہیں 6 ماہ کے اندر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنا ہے اور اس کی ڈیڈ لائن بھی 13 مارچ ہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply