ریحام خان کی کتاب میں کیا ہے؟ خصوصی خبر

خبر گرم ہے کہ الیکشن سے عین قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور میڈیا پرسن محترمہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر لائی جائے گی۔ یہ کتاب ریحام کی خود نوشت ہے جس میں سب سے زیادہ دھماکہ دار حصہ عمران خان سے انکی شادی اور طلاق سے متعلق ہے۔
لندن میں موجود زرائع نے اپنا نام ظاہر نا کرنے کی شرط پہ بتایا کہ کتاب ایک معروف صحافی نے ریحام کی فراہم کردہ معلومات پر لکھی ہے۔ مذکورہ صحافی بھی انگلستان میں مقیم ہیں اور ریحام کے کافی قریبی بتائے جاتے ہیں۔ ان ہی صحافی نے ریحام خان کی بطور نیو ٹی وی اینکر جاب میں بھی مدد کی تھی اور کتاب کی تیاری میں بھی ریحام کو انکا مکمل تعاون حاصل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ “ریحام نے کتاب میں عمران پر کافی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ریحام نے کتاب میں دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے انکی بیٹی پر غلط نظر رکھی ہوئی تھی جو دست درازی تک پہنچی۔ ریحام بنی گالا میں قیام کے دوران اپنی بیٹی کی حفاظت میں ہی مصروف رہیں۔ اس کے علاوہ عمران کے کوکین کے نشہ اور سیکس پارٹیز کی بابت بھی الزامات کتاب میں موجود ہیں۔ عمران کی ایسی حرکات کی وجہ سے ہی ان کے عمران سے اختلافات نے جنم لیا جو ایک ڈرامائی طلاق پر منتنج ہوے۔ ”
ذرائع نے بتایا کہ کتاب کافی عرصہ سے مکمل حالت میں موجود ہے مگر اسکی اشاعت کیلئیے الیکشن سے عین قبل کا وقت چنا گیا۔ اس سلسلے میں عمران کے مخالف سیاسی رہنماؤں کا کردار بھی اہم ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ریحام خان کی کتاب اس میں موجود الزامات کی وجہ سے ایک ایسا دھماکہ ہو گی جو عمران خان کو سیاسی طور پر ہلاک نا بھی کرے تو شدید زخمی ضرور کرے گی اور انکے حامیوں کیلئیے ان کا دفاع شدید مشکل ہو جائے گا۔
مُکالمہ اپنی تمام تر کوشش کے باوجود ریحام خان سے اس متعلق رابطہ نہیں کر پایا۔ البتہ اگر ریحام، مذکورہ صحافی یا کوئی ترجمان اپنا موقف دینا چاہیں تو مُکالمہ کے صفحات حاضر ہیں۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply